اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان کاربن کےاخراج میں عالمی سطح پر حصہ کم ہونے کے باوجود دنیا کے سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کانفرنس 2025 میں ’’ماحولیاتی …
قابل تجدید توانائی کو وسعت دینے، ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیل کے خلاف اقدامات کو تیز کرنا ہوگا ، رانا احسان افضل خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان کاربن کےاخراج میں عالمی سطح پر حصہ کم ہونے کے باوجود دنیا کے سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کانفرنس 2025 میں ’’ماحولیاتی خوشحالی کے لیے اقتصادی اور مالیاتی منصوبہ بندی کی بحالی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں رانا احسان افضل خان نے موسمیاتی تبدیلی کو موجودہ وقت کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے شدید سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کو وسعت دینے، ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیل کے خلاف اقدامات کو تیز ترین کرنا ہوگا۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نہ صرف پالیسی میں جدت لانے کی ضرورت ہے بلکہ حکومت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کی جانب سے اجتماعی اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا راستہ ایک سرسبز، جامع اور مستقبل کے لیے تیار معیشت کی تعمیر میں مضمر ہے جو بدلتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تقریب کے دوران انہوں نے کانفرنس کے نمائشی علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پائیدار ٹیکنالوجیز کی نمائش کرنے والے اختراع کاروں اور تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے پاکستان کی گرین ٹرانزیشن کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو سراہا اور صنعت اور انفراسٹرکچر میں موسمیاتی لچکدار طریقوں کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔








