اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ وزارت عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے …
عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر نیلسن عظیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ وزارت عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے تعاون سے، ادویات اور طبی ٹیسٹوں کے یکساں اور سستے نرخوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا کہ کمیٹی میں عوامی اور نجی شعبوں کے نمائندے شامل ہیں۔ متعدد اجلاسوں کے بعد اس نے طبی ٹیسٹوں کے نرخوں اور معیار کو معیاری بنانے کے لیے سفارشات تیار کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے معیاری ٹیسٹوں کے نرخوں کو حتمی شکل دے دی ہے، جنہیں تمام لیبارٹریز کو نمایاں طور پر ڈسپلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خصوصی ٹیسٹوں کے نرخوں کے حوالے سے مشاورت ابھی جاری ہے۔
ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا کہ اسلام آباد بھر میں یکساں ٹیسٹ نرخوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں پر مالی بوجھ نہ پڑے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور اس معاملے پر تفصیل سے بات چیت کی اور اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی کہ تمام نرخوں کو مناسب طور پر ریگولیٹ اور ڈسپلے کیا جائے گا۔ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد عوام کو صحت کی معیاری اورسستی سہولیات فراہم کرنا ہے۔








