برسلز ۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان کے بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی خصوصی ایلچی برائے انڈو پیسفک، سفیر ماریا کاسٹیلو فرنانڈیز سے ملاقات کی۔بدھ کو بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،فریقین نے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم …
پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کی خصوصی ایلچی برائے انڈوپیسفک سفیرماریا کاسٹیلو فرنانڈیز سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز ۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان کے بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی خصوصی ایلچی برائے انڈو پیسفک، سفیر ماریا کاسٹیلو فرنانڈیز سے ملاقات کی۔بدھ کو بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،فریقین نے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔








