اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نےپاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے افغانستان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سےشروع ہوئی جس کاسکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔ صورتحال قابو میں اورجنگ بندی بدستور برقرار ہے۔پاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس …
وزارت اطلاعات و نشریات نےپاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے افغانستان کے دعوے کو مسترد کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نےپاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے افغانستان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سےشروع ہوئی جس کاسکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔
صورتحال قابو میں اورجنگ بندی بدستور برقرار ہے۔پاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کا ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیا۔
پاکستان، افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتا ہے۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا،پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے،پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔








