این اے۔18 ہری پور کے ضمنی انتخاب ، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے

ہری پور۔ 07 نومبر (اے پی پی):این اے ۔18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے ۔ریٹرننگ آفیسر نوید الرحمٰن کی جانب سے جاری کیے گئے فارم 33 کے مطابق قومی اسمبلی کی یہ نشست خالی ہونے کے بعد اب9 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان کو شیر کا انتخابی …

ہری پور۔ 07 نومبر (اے پی پی):این اے ۔18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے ۔ریٹرننگ آفیسر نوید الرحمٰن کی جانب سے جاری کیے گئے فارم 33 کے مطابق قومی اسمبلی کی یہ نشست خالی ہونے کے بعد اب9 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان کو شیر کا انتخابی نشان جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی امیدوار ارم فاطمہ کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان نظریاتی پارٹی کے عبدالشکور کو انجن کا انتخابی نشان دیا گیا ہے،آزاد امیدواروں میں اسد عثمان کو چائے دانی،خورشید انور خان کو میز،سید علی زوار حسین نقوی کو ملکہ (کوئین)، شہرناز عمر ایوب کو کیتلی اور محمد سرور کو کرکٹ سٹمپس کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے،دوسری جانب ہزارہ قومی محاذ کے رستم خان کو تتلی کا انتخابی نشان دیا گیا ہے،

سیاسی مبصرین کے مطابق این اے۔18 ہری پور کا یہ ضمنی انتخاب سخت مقابلے کی صورت اختیار کرے گا جہاں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان اور سابق وفاقی وزیر عمرایوب کی اہلیہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کے درمیان متوقع ہے۔