اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 کے 22ویں ایڈیشن کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہے۔ صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین …
انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2025 پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدت کا نیا سنگِ میل

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 کے 22ویں ایڈیشن کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہے۔
صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔نمائش میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور چین کے صنعتکار اور ماہرینِ ٹیکنالوجی کی شرکت متوقع ہے۔ایونٹ میں انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز سمیت مختلف صنعتی شعبوں کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز شرکاء کی مرکزِ نگاہ رہیں۔نمائش صنعتی پیداوار کی استعداد بڑھانے اور عالمی معیار کے مطابق مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بین الاقوامی نمائش کی بدولت صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے ایونٹ ڈائریکٹر کے مطابق ایس آئی ایف سی کا مؤثر کردار اور علاقائی شراکت ،تجارت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایس آئی ایف سی، معاشی استحکام کیلئے سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی شعبہ جات میں ترقی و جدت کیلئے کوشاں ہے۔








