اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد ہو جائے گا۔دو نجی کمپنیوں کو براہ راست پروازوں کی بنگلہ دیش نے اجازت دے دی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انجم عقیل خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بنگلہ دیش …
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد ہو جائے گا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد ہو جائے گا۔دو نجی کمپنیوں کو براہ راست پروازوں کی بنگلہ دیش نے اجازت دے دی ہے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انجم عقیل خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بنگلہ دیش ہمارا برادر ملک ہے،حالیہ دنوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے،اعلی قیادت کی سطح پر بھی بات چیت اور رابطے ہوئے ہیں،تجارتی تعلقات بھی بہتر ہورہے ہیں،بنگلہ دیش کی جانب سے ائیر سیال اور فلائی جناح کو آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،برقہ راست پروازیں جلد بحال ہو جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ تجارت پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے،بنگلہ دیش کے ساتھ اب رابطہ اور تعلقات میں بہتری سے دونوں اطراف کی چیمبرز کے وفود کے دورے ہوئے،درآمدات اوربرآمدات کے حوالے سے بھی جلد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔








