این ایچ اے اور موٹر وے پولیس میں بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد ہے ،تبادلوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی جاتی ، گل اصغر خان

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات گل اصغر خان نے کہا ہے کہ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس میں بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد ہے،این ایچ اے میں تبادلے معمول کے مطابق ہورہے ہیں،ان کا کسی بے ضابطگی سےتعلق نہیں ہے۔ جمعہ کو عالیہ کامران کے سوال اٹھایا کہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے سی اے آر ایس سی تیسرے فیز میں 170 ارب …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات گل اصغر خان نے کہا ہے کہ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس میں بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد ہے،این ایچ اے میں تبادلے معمول کے مطابق ہورہے ہیں،ان کا کسی بے ضابطگی سےتعلق نہیں ہے۔

جمعہ کو عالیہ کامران کے سوال اٹھایا کہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے سی اے آر ایس سی تیسرے فیز میں 170 ارب روپے کی بے ضابطگیوں پر چیئرمین سمیت کچھ لوگوں کو ان کے محکمہ جات میں واپس بھیج دیا گیا ہے،یہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے،اس پر تحقیقات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔اس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات گل اصغر خان نے بتایا کہ اس کمیٹی کی حتمی رپورٹ نہیں آئیں۔این ایچ اے میں تبادلے معمول کے مطابق ہوئے ہیں جنہیں ایشو بنایا جارہا ہے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ایوان کو آگاہ کردیا جائے گا۔جمال شاہ کاکڑ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں این ایچ اے اور موٹر وے پولیس کام کررہی ہیں دونوں اداروں میں 6 فیصد کوٹہ بلوچستان اور 7 فیصد کوٹہ مجموعی میرٹ کا ہے اس میں بھی بلوچستان سے امیدوار شامل ہوسکتے ہیں۔موٹر وے میں بلوچستان سے381 ملازمین ہیں،کل 7390 ملازمین ہیں۔یہ کوٹہ سے زائد 7.7 فیصد بنتا ہے۔

این ایچ اے میں 86 ملازمین کام کررہے ہیں،1880 کل ملازمین ہیں۔یہاں بھی 6 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ این ایچ اے کی کل سڑکوں کی لمبائی 14 ہزار کلومیٹر میں 40 فیصد بلوچستان میں ہے،ہم نے بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ این 5 جی ٹی روڈ پر 51 فیصد معیشت کا دارومدار ہے،اس کی لائف ختم ہوگئی ہے۔اس پر ایک سو کلومیٹر میں سے 5،5 کلومیٹر کرکے تیزی سے اس کی تعمیر ہورہی ہے۔مسافروں کی سہولت کے لئے پانی ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت کے آنے پر وزارت میں ڈیپوٹیشن پر پابندی لگائی ہے۔