ماسکو ۔ 16 اگست (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل اور پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریا شرا پووا کو رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے مین ڈرا کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی، شرا پووا ڈوپننگ پابندی کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، گزشتہ برس منعقدہ آسٹریلین اوپن کے …
ماریا شرا پووا کو یو ایس اوپن ٹینس مین ڈرا کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

مزید خبریں
ماسکو ۔ 16 اگست (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل اور پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریا شرا پووا کو رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے مین ڈرا کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی، شرا پووا ڈوپننگ پابندی کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، گزشتہ برس منعقدہ آسٹریلین اوپن کے بعد ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شرا پووا پر 15 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جو کہ رواں سال اپریل میں ختم ہوئی تھی۔ شرا پووا نے کورٹس میں واپسی کے بعد فرنچ اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مانگی تھی تاہم آرگنائزرز نے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ومبلڈن اوپن میں شرکت کو ہدف بنا لیا تاہم قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور انجری مسائل کے باعث انہیں ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔ یو ایس اوپن ٹینس حکام کا کہنا ہے کہ شرا پووا اپنی غلطی کی سز بھگت چکی ہیں اسلئے وہ وائلڈ کارڈ انٹری کی حقدار تھیں۔








