اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،گذشتہ ایک روز میں تقریباَ 11 ہزار6 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ16 لاکھ96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا …
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ،ایک روز میں 11ہزار600 مہاجرین وطن واپس روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،گذشتہ ایک روز میں تقریباَ 11 ہزار6 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ16 لاکھ96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے۔
افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔افغان مہاجرین کیلئے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے ناصرف رہائش بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کی بہترین میزبانی کی اور ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔یہ اقدام پاک افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط بنیاد ہے۔پاکستان میں اب بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔








