اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 34 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک،
دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1530.98 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.657 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1226.60 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.088 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.151 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








