اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اومان کے قومی دن کے موقع پر اومان کے سلطان اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اومان کے درمیان قریبی، دیرینہ اور تاریخی تعلقات باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور دوستی کی بنیاد پر قائم ہیں اور ہر گزرتے سال مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے …
صدر مملکت آصف علی زرداری کی اومان کے قومی دن کے موقع پر اومان کے سلطان اور عوام کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اومان کے قومی دن کے موقع پر اومان کے سلطان اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اومان کے درمیان قریبی، دیرینہ اور تاریخی تعلقات باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور دوستی کی بنیاد پر قائم ہیں اور ہر گزرتے سال مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اومان کا قومی دن سلطان کی دانشمندانہ قیادت میں ہونے والی شاندار ترقی اور مسلسل پیشرفت کا جشن منانے کا بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سلطنتِ اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اومان میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی سلطنت کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور انہیں فراہم کی جانے والی سرکاری سرپرستی اور تعاون قابلِ تحسین ہے۔ صدر مملکت نے اس سلسلے میں اومانی قیادت کی حمایت کو خصوصی طور پر سراہا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اومان کے درمیان اخوت، شراکت داری اور تعاون پر مبنی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور خطے میں امن و استحکام میں معاون ثابت ہوں گے ۔انہوں نے سلطانِ اومان کی صحت، خوشی اور سلطنتِ اومان کے عوام کی مسلسل ترقی و کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔








