لاہور۔19نومبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025 کے دوسرے دن دو میچز کھیلے گئے،جن میں ڈائمنڈ پینٹس/دین اور ایف جی/دین کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی کیو گولڈ پولو کپ 2025 کے دلچسپ پولو مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ڈائریکٹر سی کیو گولڈ شیراز …
سی کیو سی گولڈ پولو کپ، ڈائمنڈ پینٹس/دین اور ایف جی/دین کی ٹیمیں فاتح رہیں
لاہور۔19نومبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025 کے دوسرے دن دو میچز کھیلے گئے،جن میں ڈائمنڈ پینٹس/دین اور ایف جی/دین کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی کیو گولڈ پولو کپ 2025 کے دلچسپ پولو مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ڈائریکٹر سی کیو گولڈ شیراز قریشی،ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور دیگر بھی موجود تھے۔
پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس/دین کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد سی کیو سی گولڈ/نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا۔ڈائمنڈ پینٹس/دین کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چھ،میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔سی کیو سی گولڈ /نیوایج کیبلز کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ اور عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔دوسرے میچ میں ایف جی/دین پولو نے سیفا لوجسٹکس انٹرنیشنل کو5-2.5 سے ہرا دیا۔
ایف جی/دین پولو کی طرف سے چار اور رافع شیخ نے ایک گول سکور کیا۔سیفا لوجسکٹس کی طرف سے کرنل عمر منہاس نے دو گول سکور کئے۔









