مظفر آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر تہذیب النساء نے اولمپک گیمز کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر انتظام 35 ویں نیشنل گیمز میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے اولمپک مشعل ریلی کا افتتاح کیا اور اولمپک مشعل آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق نامور انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی منظور قریشی کےحوالے کی۔ اولمپک …
اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر انتظام 35 ویں نیشنل گیمز میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت
مظفر آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر تہذیب النساء نے اولمپک گیمز کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر انتظام 35 ویں نیشنل گیمز میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے اولمپک مشعل ریلی کا افتتاح کیا اور اولمپک مشعل آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق نامور انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی منظور قریشی کےحوالے کی۔ اولمپک مشعل ریلی کا آغاز ریونیو کمپلیکس چھتر سے ہوا جو یادگار شہداء چوک اور قائد اعظم برج سے ہوتی ہوئی ہاکی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور ایتھلیٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشعل ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا اور آزاد کشمیر میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پراولمپک مشعل کی حوالگی کی تقریب ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے اولمپک مشعل اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے حوالے کی۔ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو 35 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے نتیجے میں پاکستان بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی اور یہی ٹیلنٹ آنے والے وقتوں میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک مشعل محض ایک رسم نہیں بلکہ ساتوں یونٹس کے درمیان باہمی رشتوں اور ہم آہنگی کا ذریعہ ہے۔ اختتامی تقریب میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران
ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر نعمت اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صادق، محمد یاسین خان ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وقاص احمد، سہراب اسلم، لیاقت عزیز، صدر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن آزادکشمیر راجہ آفتاب احمد، سیکرٹری آزاد کشمیر ووشو ایسوسی ایشن عرفان مغل و دیگر موجود تھے۔









