لاہور۔19نومبر (اے پی پی):صوبے بھر میں سموگ کے تدارک اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پی ایچ اے کی گرین مہم تیزی سے جاری ہے۔ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور سیالکوٹ شامل ہیں، میں ٹری واشنگ مہم باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب …
صوبہ بھر میں سموگ تدارک وشہری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے پی ایچ اے کی گرین مہم تیزی سے جاری

مزید خبریں
لاہور۔19نومبر (اے پی پی):صوبے بھر میں سموگ کے تدارک اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پی ایچ اے کی گرین مہم تیزی سے جاری ہے۔ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور سیالکوٹ شامل ہیں، میں ٹری واشنگ مہم باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے سموگ کے خاتمے کے اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی خصوصی ہدایت پر شہروں میں ٹری واشنگ اور ماحولیاتی بہتری کی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ٹری واشنگ سے درختوں کی اچھی نشونما، پھیلائو اور استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ درختوں اور پودوں کے ذریعے ماحولیاتی اور بصری آلودگی میں نمایاں کمی لانا ممکن بنایا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پی ایچ اے پنجاب کو سموگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم اور دستیاب وسائل کے بھرپور استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے ماحول دوست ویژن پر عملدرآمد ادارے کی اولین ترجیح ہے۔








