خرم شہزاد ریاض۔19نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں قطر نے مختلف کھیلوں میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہینڈبال، ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ خواتین کی ٹیم ابتدائی مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ہینڈبال میں قطر نے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں مالدیپ کو 6-44 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور چھ پوائنٹس …
اسلامی یکجہتی گیمز، قطر کی ہینڈبال، ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال میں شاندار پیشرفت

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔19نومبر (اے پی پی):ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں قطر نے مختلف کھیلوں میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہینڈبال، ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ خواتین کی ٹیم ابتدائی مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ہینڈبال میں قطر نے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں مالدیپ کو 6-44 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اُس کا مقابلہ بدھ کو گروپ بی کی رنر اپ بحرین سے ہوگا۔ایتھلیٹکس میں قطر کے ابوبکر حیدر نے 800 میٹر ہیٹ 1:50.09 کے وقت کے ساتھ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
400 میٹر میں اشرف عثمان اور حسین ابراہیم فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔ مردوں کے شاٹ پٹ مقابلے میں احمد جبرائل 18.51 میٹر کے تھرو کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ باسکٹ بال میں قطر کی مردوں کی ٹیم نے گروپ بی میں سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹیم نے ترکی کو 20-21 سے ہرایا جبکہ ایران کے خلاف 16-15 سے شکست کھائی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ گروپ اے کی رنر اپ مصر سے ہوگا۔خواتین کے مقابلوں میں قطری ٹیم ایران اور مصر کے خلاف شکستوں کے بعد پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔








