اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق, سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی یومِ اطفال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچے کے حقوق اور اُس کی فلاح و بہبود ہماری قومی ترقی کی اساس ہیں۔ بچوں کا تحفظ، اُن کی آواز کو اہمیت دینا اور اُنہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، جو ایک منصفانہ اور جامع پاکستان کے قیام کے …
عالمی یومِ اطفال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچے کے حقوق اور اُس کی فلاح و بہبود ہماری قومی ترقی کی اساس ہیں،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق, سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا عالمی یومِ اطفال پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق, سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی یومِ اطفال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچے کے حقوق اور اُس کی فلاح و بہبود ہماری قومی ترقی کی اساس ہیں۔ بچوں کا تحفظ، اُن کی آواز کو اہمیت دینا اور اُنہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، جو ایک منصفانہ اور جامع پاکستان کے قیام کے عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔
جمعرات کو عالمی یومِ اطفال پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس سال کا موضوع “میرا دن، میرے حقوق” اس امر پر زور دیتا ہے کہ بچوں کو اُن فیصلوں میں شامل کیا جائے جو اُن کی زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، تاہم حقیقی پیش رفت تب ممکن ہے جب خاندان، کمیونٹی، سول سوسائٹی اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھرپور کردار ادا کریں۔آئیے ہم سب مل کر ایسا محفوظ، پرورش پانے والا اور باوقار ماحول تشکیل دیں جہاں ہر بچہ سیکھ سکے، ترقی کر سکے اور بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنا مستقبل سنوار سکے۔








