راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبر پختونخواکےضلع کرم میں 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک کردئیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے …
سکیورٹی فورسز کے ضلع کرم میں 2 کامیاب آپریشنز ،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک کردئیے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبر پختونخواکےضلع کرم میں 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک کردئیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیاجس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملکی اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑپھینکا جائے۔\








