خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے اماراتی خواتین کی کامیابیوں سے متعلق معلوماتی ویڈیودیکھی

ابوظہبی ۔20نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل یونین نورہ خلیفہ السویدی اور چیئرپرسن سٹریٹجک امور غالیہ المناعی کے ہمراہ اماراتی خواتین کی کامیابیوں اور ’’ام الامارات‘‘ کے ویمن، پیس اینڈ سکیورٹی اقدام سے متعلق ایک معلوماتی ویڈیو دیکھی۔ ویڈیو میں اماراتی خواتین کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار اور ’’مدر آف دی نیشن‘‘ کی …

ابوظہبی ۔20نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل یونین نورہ خلیفہ السویدی اور چیئرپرسن سٹریٹجک امور غالیہ المناعی کے ہمراہ اماراتی خواتین کی کامیابیوں اور ’’ام الامارات‘‘ کے ویمن، پیس اینڈ سکیورٹی اقدام سے متعلق ایک معلوماتی ویڈیو دیکھی۔ ویڈیو میں اماراتی خواتین کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار اور ’’مدر آف دی نیشن‘‘ کی جانب سے خواتین، امن اور سلامتی کے عالمی ایجنڈے میں کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک ویمن، پیس اینڈ سکیورٹی انیشی ایٹو کے پانچویں بیچ کی خواتین شرکا سے ملاقات بھی کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔