اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں توسیع کے اہم مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی جس کے لیے ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد …
پی ایس ایل میں توسیع، دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں توسیع کے اہم مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی جس کے لیے ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد سمیت سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کو بھی ممکنہ فرنچائزز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں سے دو نئے شہروں کو پی ایس ایل کا حصہ بنایا جائے گا۔ بورڈ کے مطابق صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی کے عمل میں شریک ہو سکیں گے۔
اس سلسلے میں پی سی بی نے طریقہ کار، قواعد اور نیلامی کے معیار سے متعلق رہنما اصول بھی جاری کر دیئے ہیں۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ مسلسل عالمی معیار کی ٹی 20 لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے، پی ایس ایل میں توسیع نہ صرف مسابقت میں اضافہ کرے گی بلکہ ملک کے مختلف شہروں میں کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے شامل ہونے سے لیگ مزید مضبوط ہو گی اور شائقین کو زیادہ دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پی ایس ایل توسیع: دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی








