اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025: ترکی پہلی، ازبکستان دوسری اور ایران تیسری پوزیشن پر، پاکستان 54 رکنی دستے کے ساتھ ایک گولڈ سمیت پانچ میڈلز کے ساتھ 24ویں نمبر پر رہا

خرم شہزاد ریاض ۔21نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025 کے میڈل مقابلوں میں ترکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 155 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی، جن میں 72 گولڈ، 44 سلور اور 39 براؤنز شامل ہیں، جبکہ ازبکستان نے 96 میڈلز (29 گولڈ، 35 سلور، 32 براؤنز) کے ساتھ دوسری اور ایران نے 81 میڈلز (29 گولڈ، 19 سلور، 33 …

خرم شہزاد

ریاض ۔21نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025 کے میڈل مقابلوں میں ترکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 155 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی، جن میں 72 گولڈ، 44 سلور اور 39 براؤنز شامل ہیں، جبکہ ازبکستان نے 96 میڈلز (29 گولڈ، 35 سلور، 32 براؤنز) کے ساتھ دوسری اور ایران نے 81 میڈلز (29 گولڈ، 19 سلور، 33 براؤنز) کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی.

میزبان سعودی عرب 57 میڈلز (18 گولڈ، 12 سلور، 27 براؤنز) کے ساتھ چوتھے جبکہ مصر 45 میڈلز (17 گولڈ، 11 سلور، 17 براؤنز) کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا، بحرین نے 34 میڈلز (16 گولڈ، 11 سلور، 7 براؤنز) کے ساتھ چھٹی، قازقستان نے 56 میڈلز (15 گولڈ، 20 سلور، 21 براؤنز) کے ساتھ ساتویں، نائجیریا نے 30 میڈلز (11 گولڈ، 12 سلور، 7 براؤنز) کے ساتھ آٹھویں، مراکش نے 26 میڈلز (10 گولڈ، 7 سلور، 9 براؤنز) کے ساتھ نویں جبکہ آذربائیجان نے 59 میڈلز (9 گولڈ، 19 سلور، 31 براؤنز) کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کی.

متحدہ عرب امارات 27 میڈلز (6 گولڈ، 7 سلور، 14 براؤنز) کے ساتھ گیارہویں، الجزائر 34 میڈلز (5 گولڈ، 8 سلور، 21 براؤنز) کے ساتھ بارہویں، انڈونیشیا 25 میڈلز (4 گولڈ، 12 سلور، 9 براؤنز) کے ساتھ تیرہویں، کرغیزستان 19 میڈلز (4 گولڈ، 4 سلور، 11 براؤنز) کے ساتھ چودھویں اور تیونس 18 میڈلز (4 گولڈ، 4 سلور، 10 براؤنز) کے ساتھ پندرہویں نمبر پر رہا، یوگنڈا 13 میڈلز (3 گولڈ، 4 سلور، 6 براؤنز) کے ساتھ سولہویں، اردن 16 میڈلز (3 گولڈ، 3 سلور، 10 براؤنز) کے ساتھ سترھویں، قطر 11 میڈلز (3 گولڈ، 3 سلور، 5 براؤنز) کے ساتھ اٹھارویں، کویت 7 میڈلز (2 گولڈ، 4 سلور، 1 براؤن) کے ساتھ انیسویں، کیمرون 10 میڈلز (2 گولڈ، 2 سلور، 6 براؤنز) کے ساتھ بیسویں، عمان 9 میڈلز (2 گولڈ، 2 سلور، 5 براؤنز) کے ساتھ اکیسویں.

عراق 14 میڈلز (1 گولڈ، 7 سلور، 6 براؤنز) کے ساتھ بائیسویں اور سینیگال 5 میڈلز (1 گولڈ، 2 سلور، 2 براؤنز) کے ساتھ تئیسواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہا، پاکستان نے 54 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کے ساتھ ان گیمز میں شرکت کی اور ایک گولڈ، ایک سلور اور تین براؤنز سمیت مجموعی طور پر پانچ میڈلز حاصل کر کے 24ویں پوزیشن پر جگہ بنائی، جبکہ جبوتی 4 میڈلز (1 گولڈ، 1 سلور، 2 براؤنز) کے ساتھ پچیسویں، افغانستان 3 میڈلز (1 گولڈ، 1 سلور، 1 براؤن) کے ساتھ چھبیسویں، لیبیا 2 میڈلز (1 گولڈ، 0 سلور، 1 براؤن) کے ساتھ ستائیسویں، تاجکستان 6 میڈلز (0 گولڈ، 3 سلور، 3 براؤنز) کے ساتھ اٹھائیسویں، فلسطین 5 میڈلز (0 گولڈ، 2 سلور، 3 براؤنز) کے ساتھ انتیسویں.

البانیا اور برکینا فاسو 2،2 میڈلز (0 گولڈ، 2 سلور، 0 براؤن) کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسویں، بنگلہ دیش 5 میڈلز (0 گولڈ، 1 سلور، 4 براؤنز) کے ساتھ بتیسویں جبکہ نائیجر اور شام 2،2 میڈلز (0 گولڈ، 1 سلور، 1 براؤن) کے ساتھ مشترکہ طور پر تینتیسویں نمبر پر رہے، اور گنی نے ایک سلور میڈل (0 گولڈ، 1 سلور، 0 براؤن) حاصل کر کے پینتیسویں پوزیشن حاصل کی، یہ گیمز 4 نومبر سے 21 نومبر تک جاری رہیں اور اختتامی تقریب کے ساتھ ان کا باقاعدہ اختتام ہو گیا، جس میں درجنوں مسلم ممالک نے بھرپور شرکت کی اور کھیلوں کے میدان میں اعلیٰ مقابلوں کے ساتھ اتحاد، یکجہتی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔