اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):سری لنکا کے شہر کولمبو میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (ڈبلیو بی سی سی) کے 27 ویں اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ اجلاس کے دوران بنگلہ دیش نے ایشیا اوشیانا بلائنڈ کرکٹ کپ کے انعقاد کے لیے مزید وقت طلب کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سری لنکا 2027-28 میں مینز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس موقع پر بلائنڈ …
کولمبو میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 27 واں اجلاس، سری لنکا 2027-28 میں مینز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):سری لنکا کے شہر کولمبو میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (ڈبلیو بی سی سی) کے 27 ویں اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ اجلاس کے دوران بنگلہ دیش نے ایشیا اوشیانا بلائنڈ کرکٹ کپ کے انعقاد کے لیے مزید وقت طلب کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سری لنکا 2027-28 میں مینز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس موقع پر بلائنڈ کرکٹ کے قوانین میں بھی متعدد تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔
کونسل نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ تمام ممالک کے کھلاڑیوں کی کلاسیفیکیشن آئی بی ایس اے کے نامزد ڈاکٹرز سے کرانا لازمی ہوگا۔ مزید برآں یہ طے پایا کہ اگر کوئی رکن ملک اپنی ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ نہیں کرتا تو اس کی ڈبلیو بی سی سی ممبرشپ منسوخ کر دی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 28واں اجلاس 22 سے 24 نومبر 2026 کو نیپال میں منعقد ہوگا۔








