اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے نادرا کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بدھ کو بلیو ایریا میں واقع نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران وزیر داخلہ مختلف کاﺅنٹرز اور بوتھس پر گئے اور شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے سمیت مختلف …
وزیر داخلہ نے نادرا میگا سینٹر کے دورے کے موقع پر شہریوں سے نادرا کی فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے نادرا کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بدھ کو بلیو ایریا میں واقع نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران وزیر داخلہ مختلف کاﺅنٹرز اور بوتھس پر گئے اور شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے سمیت مختلف کاموں کے لئے آنے والے شہریوں سے معلوم کیا کہ کیا نادرا کی خدمات اطمینان بخش ہیں۔ ایک شہری نے وزیر داخلہ کو اپنے اور اہل خانہ کے بلاک شناختی کارڈز کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے 77 سالہ خاتون کا کارڈ بلاک ہونے پر نادرا حکام سے جواب طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ انہیں بتایا جائے کہ ایک 77 سالہ خاتون کا کارڈ بلاک ہونے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ سینٹر میں دورے کے لئے داخل ہونے کے ساتھ ہی ایک شہری نے وزیر داخلہ کو شکایت کی کہ نادرا حکام کی طرف سے بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں جس پر وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اس سلسلے کو ختم کیا جائے اور ایسا نظام وضع کیا جائے کہ شہریوں کو بار بار چکر نہ لگانا پڑیں۔








