پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت کی ملاقات، پیشہ وارنہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے ملاقات کی جس میں …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت کی ملاقات

مزید خبریں
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت کی ملاقات، پیشہ وارنہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چےف مارشل سہےل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسرز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں لیفٹینٹ جنرل محمود اے فرحت نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچےف مارشل سہےل امان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ وارنہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹا ف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کے جذبہ اور پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔








