اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ لائبریری ارکان پارلیمنٹ کی استعداد میں اضافے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اس کے ذریعے اپنی علمی استعداد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں نئی سینٹ لائبریری کی افتتاحی تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی …
سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ لائبریری ارکان پارلیمنٹ کی استعداد میں اضافے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اس کے ذریعے اپنی علمی استعداد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں نئی سینٹ لائبریری کی افتتاحی تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی سربراہی میں سینٹ میں قابل قدر، نمایاں اور مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور لائبریری کا قیام بھی چیئرمین سینٹ کی مدبرانہ قیادت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ اپنی علمی استعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔








