اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کرغزستان کی میزبانی میں سنو لیپرڈ سمٹ اور گرین انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ اجلاس میں برفانی چیتے کی حفاظت کے لئے پاکستان میں کیئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔اجلاس میں ان 12ممالک کو شرکت کی دعو …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کر غزستان میں برفانی چیتے اور گرین انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کرغزستان کی میزبانی میں سنو لیپرڈ سمٹ اور گرین انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ اجلاس میں برفانی چیتے کی حفاظت کے لئے پاکستان میں کیئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔اجلاس میں ان 12ممالک کو شرکت کی دعو ت دی گئی ہے جہاں برفانی چیتا خاص اہمیت کا حامل اور مسکن رکھتاہے۔ ان ممالک میں چین ، روس ، ازبکستان، افغانستان ، بھوٹان ، بھارت ، قازقستان، کرغزستان ، منگولیا، نیپال اور تاجکستان شامل ہیں ۔ دنیا میں برفانی چیتے کی آبادی کے لئے پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جو برفانی چیتے کی آبادی کی نمائندگی کو نمایاں کرتا ہے اور اس کے تحفظ کے لئے ملک کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔








