صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے سرتاج عزیز، سردار محمد فاروق طاہر اور غلام محمد صفی کی ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار محمد فاروق طاہر اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے سرتاج عزیز، سردار محمد فاروق طاہر اور غلام محمد صفی کی ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے سرتاج عزیز، سردار محمد فاروق طاہر اور غلام محمد صفی کی ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار محمد فاروق طاہر اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما غلام محمد صفی نے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، حالیہ امریکی پالیسی برائے افغانستان اور جنوبی ایشیائ، ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر چپ کا روزہ توڑے اور کشمیر میں جاری ظلم و ستم بند کرائے، کشمیریوں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلایا جائے۔







