اسلحہ پر کنٹرول اور عدم پھیلاو سے متعلق پاکستان چین دو طرفہ مشاورت کا چوتھا مرحلے کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) اسلحہ پر کنٹرول اور عدم پھیلاو سے متعلق پاکستان چین دو طرفہ مشاورت کا چوتھا مرحلہ جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔مشاورتی اجلاس کے دوران اسلحہ پر کنٹرول،تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(یو این و اقتصادی تعاون)تسنیم اسلم نے پاکستانی جبکہ ڈائریکٹر جنرل برائے شعبہ آرمز …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) اسلحہ پر کنٹرول اور عدم پھیلاو سے متعلق پاکستان چین دو طرفہ مشاورت کا چوتھا مرحلہ جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔مشاورتی اجلاس کے دوران اسلحہ پر کنٹرول،تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(یو این و اقتصادی تعاون)تسنیم اسلم نے پاکستانی جبکہ ڈائریکٹر جنرل برائے شعبہ آرمز کنٹرول وزارت خارجہ امور وانگ قون نے چینی وفد کی قیادت کی۔اجلاس کے دوران آرمز کنٹرول،تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے متعلق دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے گئے۔نا ن این پی ٹی ملکوں کی نیو کلئیر سپلائرز گروپ میں رکنیت کیلئے درخواست کے معاملے پر پاکستان نے اوپن اور شفاف بین الحکومتی طریقہ کار پر زور دیا۔

Leave a Reply