بہاولپور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی محفل شبینہ کے لیے پنجاب سے قراء حضرات کے انتخاب کے سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں مقابلہ حفظ قرآن 3دسمبر بروز بدھ دن دس بجے منعقد ہوگا۔ منتخب حفاظ کرام کو صوبائی مقابلہ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ …
محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں مقابلہ حفظ قرآن 3دسمبر بروز بدھ دن دس بجے منعقد ہوگا

مزید خبریں
بہاولپور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی محفل شبینہ کے لیے پنجاب سے قراء حضرات کے انتخاب کے سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں مقابلہ حفظ قرآن 3دسمبر بروز بدھ دن دس بجے منعقد ہوگا۔ منتخب حفاظ کرام کو صوبائی مقابلہ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
زونل خطیب اوقاف بہاولپور کے مطابق اس سلسلے میں ضلع بہاولپور سے حفاظ کرام کے انتخاب کے لیے مقابلہ جات جامع مسجد الصادق بہاولپور، ضلع رحیم یارخاں میں جامع مسجد نظامت رحیم یارخاں اور ضلع بہاول نگر میں دربار حضرت خواجہ نور محمد مہاروی چشتی پر 3دسمبر کو صبح دس بجے منعقد ہوں گے۔ اس سے قبل پانچ مرتبہ مقابلہ میں شرکت کرنے والے حفاظ کرام شرکت کے اہل نہیں ہوں گے
جبکہ تمام امیدواروں کو شناختی کارڈ کی تین نقول اور تین عدد تصاویر ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔








