اراکین سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلی 31 دسمبر سے قبل مالی سال 25-2024 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اراکین سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلی کی توجہ مبذول کرائی ہےکہ وہ 31 دسمبر سے قبل مالی سال 25-2024 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرا دیں، مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران کی تفصیلات یکم جنوری 2026 کو جاری کر دی جائیں گی۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ممبران قومی و …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اراکین سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلی کی توجہ مبذول کرائی ہےکہ وہ 31 دسمبر سے قبل مالی سال 25-2024 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرا دیں، مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران کی تفصیلات یکم جنوری 2026 کو جاری کر دی جائیں گی۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں و سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر سے قبل مالی سال 25-2024 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرا دیں، مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران کی تفصیلات یکم جنوری 2026 کو جاری کر دی جائیں گی۔ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران کسی بھی ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

 

مزید خبریں