اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)کو بے مثال جرات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری اور شجاعت وہ روشن مینار ہے جس سے نسلیں رہنمائی حاصل کرتی ہیں ۔ہفتے کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید دفاع وطن کی روشن علامت ہیں،اس …
میجر شبیر شریف کی بہادری اور شجاعت وہ روشن مینار ہے جس سے نسلیں رہنمائی حاصل کرتی ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)کو بے مثال جرات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری اور شجاعت وہ روشن مینار ہے جس سے نسلیں رہنمائی حاصل کرتی ہیں ۔ہفتے کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید دفاع وطن کی روشن علامت ہیں،اس مرد آہن نے جذبہ ایمانی اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔محسن نقوی نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید 1971 کی جنگ میں جرات اور شجاعت کا ناقابل فراموش مظاہرہ کرکے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے، انہوں نے قیادت، حکمت عملی اور غیر معمولی دلیری سے دشمن کے مضبوط قلعے لرزا دیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بیاس سدھار گیل کے محاذ پر میجر شبیر شریف کے ہاتھوں دشمن کے مورچے پاش پاش ہوئے اور ان کی جرات دشمن کے لیے خوف کی علامت بن گئی، انہیں شہادت کے عظیم رتبے نے امر کر دیا،میجر شبیر شریف پاکستان کے وہ منفرد سپاہی ہیں جن کے پاس ستارۂ جرات بھی ہے اور نشان حیدر بھی۔ محسن نقوی نے کہا کہ میجر شبیر شریف کی بہادری اور شجاعت وہ روشن مینار ہے جس سے نسلیں رہنمائی حاصل کرتی ہیں، دشمنوں کے لیے دو ٹوک پیغام ہے کہ پاک وطن کا ہر سپاہی جذبے ، ہمت اور وفا میں میجر شبیر شریف کا وارث ہے ۔







