صوبائی وزیرپی ایچ ای بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران کا جسٹس کامران ملاخیل کو مبارکباد

کوئٹہ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرپی ایچ ای بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران نے جسٹس کامران ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جسٹس کامران ملاخیل نے ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدالتی شفافیت اور موثر انصاف کی فراہمی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں،نئے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے عدالتی امور …

کوئٹہ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرپی ایچ ای بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران نے جسٹس کامران ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جسٹس کامران ملاخیل نے ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدالتی شفافیت اور موثر انصاف کی فراہمی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں،نئے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے عدالتی امور میں مزید بہتری آئے گی اور انصاف کے نظام کو مضبوط بنیادیں ملیں گی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت عدلیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرے گی تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف میسر آسکے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے نئے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاللہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید خبریں