صارفین بجلی چوری کی فوری رپورٹنگ کے لیے ہیلپ لائن کا استعمال کریں،لیسکو

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں وزارتِ توانائی نے 118 ہیلپ لائن قائم کی ہے، جس کا مقصد بجلی چوری کی شکایات پر فوری، موثر اور بغیر کسی تاخیر کے ایکشن یقینی بنانا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری …

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں وزارتِ توانائی نے 118 ہیلپ لائن قائم کی ہے، جس کا مقصد بجلی چوری کی شکایات پر فوری، موثر اور بغیر کسی تاخیر کے ایکشن یقینی بنانا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے، اور اس کے خلاف عوام کی شمولیت سب سے بڑی قوت ہے۔ آپ کی ایک کال پورے سسٹم کی بہتری، قومی نقصان کے خاتمے اور انصاف کی فوری فراہمی کا ذریعہ بن سکتی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب اس ملک کے محافظ ہیں۔ بجلی بچانا، نظام کو محفوظ رکھنا اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں