اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استقبال کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا باہمی احترام اور یکجہتی پر مبنی دوستی مشترکہ تاریخ اور گہری ثقافتی قربت کے مضبوط رشتوں میں بندھے …
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا انڈونیشین صدر کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استقبال کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا باہمی احترام اور یکجہتی پر مبنی دوستی
مشترکہ تاریخ اور گہری ثقافتی قربت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کے دورے کے دوران ہم بامعنی روابط اور ملاقاتوں کے منتظر ہیں اور اس کے ذریعے ہم اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے۔







