اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں’’چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں پیر کو گارڈ آف آنر‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر …
چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں تینوں مسلح افواج کے دستے کا گارڈ آف آنر

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں’’چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں پیر کو گارڈ آف آنر‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے ۔
تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہیں۔اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی۔مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے اعزازی دستہ کا معائنہ بھی کیا۔







