اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیر کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے بطور جج سپریم کورٹ حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان، فیڈرل …
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیر کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے بطور جج سپریم کورٹ حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان، فیڈرل آئینی عدالت
وفاقی شرعی عدالت اور ہائی کورٹس کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل برائے پاکستان، سینئر وکلاء، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے افسران، لاء افسران اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران بھی موجود تھے۔تقریب کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سہیل لغاری نے چلائی جبکہ سپریم کورٹ کے افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔








