اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبہ کی ترقی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں …
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبہ کی ترقی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں ڈاکٹر سمیر شفیع کی قیادت میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین
ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر شامل تھے۔ملاقات میں چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر بھی موجود تھے۔ اس موقع پروزیر اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشنز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل کے سد باب اور ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا ایک قابل عمل روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔








