نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اجلاس منعقد

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔پیرکو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شایانِ …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔پیرکو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے۔کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بامعنی طور پر منانے اور دونوں ممالک کی دیرینہ شراکت داری کو مزید اجاگر کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

مزید خبریں