اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے نادرا خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف آپریٹنگ افسر کے پی نے وزارت میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نادرا میگا سینٹر سوات پر فوری طور پر کام شروع کرنے …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے نادرا خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف آپریٹنگ افسر کے پی کی ملاقات ، مختلف جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے نادرا خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف آپریٹنگ افسر کے پی نے وزارت میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نادرا میگا سینٹر سوات پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وفاقی وزیر نے شاہ پور، دندئی، کروڑا
اُلندر اور تور ڈھیر صوابی میں نادرا مراکز کے لئے موزوں عمارتوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔شہریوں کی سہولت کے لئے خالی آسامیوں کو فوری پر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔انجینئر امیر مقام نے اپر دیر میں اخگرام ، صاحب آباد اور سوات میں کوکارئی ، تلیگرام اور شانگلہ میں لیلونئ ، پشلوڑ اور کابلگرام میں نئے نادرا مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو شناختی خدمات تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔








