اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت پیر کو وزارت میں خیبر پختونخوا میں سیلولر سروسز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے کے سینئر حکام اور مختلف سیلولر کمپنیوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے صوبے کے متعدد …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا میں سیلولر سروسز سے متعلق اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت پیر کو وزارت میں خیبر پختونخوا میں سیلولر سروسز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے کے سینئر حکام اور مختلف سیلولر کمپنیوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے صوبے کے متعدد علاقوں میں ناقص موبائل و انٹرنیٹ سروسز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ فائبر آپٹک کی تنصیب کے لئے واضح اور قابلِ عمل منصوبہ فوری طور پر تیار کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سینئر منیجرسوات نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورن، بیلے بابا، کانڑا،کابلگرام، چوگا، مکھوزی، شاہپور اور اولندر سمیت دیگر علاقوں میں فائبر کی تنصیب اور اپ گریڈیشن سے متعلق نظرثانی شدہ پلان ایک ہفتے کے اندر تیار کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے سیلولر کمپنیز کو ہدایت کی فوری طور پر سروے کیلئے ٹیمیں علاقے میں بھیجے تاکہ سروسز میں بہتری لائی جاسکے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی بھی تاکید کی۔








