آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پردھند پڑنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پردھند پڑنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔

پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ، گلگت،بابوسر منفی06 ، سکردو منفی 04 بگروٹ،گوپس منفی 03 اور قلات میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں