اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے مرحومہ کے ایصال ثواب، بلند درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ …
مولانا فضل الرحمان کا سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے مرحومہ کے ایصال ثواب، بلند درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود، شاہی خاندان اور تمام متعلقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے اور مرحومہ کی مغفرت فرما کر انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماں کا بچھڑ جانا نہایت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔








