اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے دو اہم بل منظور کر لیے، لوک ورثہ ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی نے پیر کے روز اجلاس کے دوران قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک …
قومی اسمبلی اجلاس،نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے دو اہم بل منظور کر لیے، لوک ورثہ ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی نے پیر کے روز اجلاس کے دوران قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیے۔
ایوان کی کارروائی کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) (ترمیمی) بل، 2025 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اور مفاہمت کے لیے ایک بار پھر اپنے دفتر کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری تسلسل کے لیے باہمی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔








