بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، مخدوم طاہر رشیدالدین اور سید علی حیدر گیلانی، واصف مظہر ران، اقبال سراج، میاں کامران عبداللہ مرال، سید عامر علی شاہ، سردار غضنفر علی خان لنگاہ، قاضی احمد سعید، حبیب خان گوپانگ، ممتاز علی چانگ، علمدار قریشی، رئیس نبیل احمد، انعام باری، شازیہ عابد، روبینہ نذیر چانڈیہ، …

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، مخدوم طاہر رشیدالدین اور سید علی حیدر گیلانی، واصف مظہر ران، اقبال سراج، میاں کامران عبداللہ مرال، سید عامر علی شاہ، سردار غضنفر علی خان لنگاہ، قاضی احمد سعید، حبیب خان گوپانگ، ممتاز علی چانگ، علمدار قریشی، رئیس نبیل احمد، انعام باری، شازیہ عابد، روبینہ نذیر چانڈیہ، نیلم جبار، نرگس فیض ملک اور بصروجی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ارکان نے بلاول بھٹوزرداری کواپنے انتخابی حلقوں کے عوامی مسائل اور ان کے حل میں آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔

دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب بھر میں 15ہزار سے زائد ووٹ لینے والے 70سے زائد ٹکٹ ہولڈر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سمیت سیاسی امور کے حوالے سے مختلف لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں