حج 2026، پرائیویٹ حجاج کرام کے حج اخراجات اورمنیٰ میں پلاٹ یا سروسز کی بکنگ کےلئے شیڈول جاری

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2026کےلئے پرائیویٹ حج آپریٹرز سے پرائیویٹ حاجیوں کے حج اخراجات اورمنیٰ میں پلاٹ یا سروسز کی بکنگ کےلئے شیڈول جاری کردیا ہے، عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ ٹور آپریٹر کا لائسنس منسوخ کردیاجائے گا۔وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظور شدہ حج پالیسی 2026کے تحت سعودی ای والٹ …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2026کےلئے پرائیویٹ حج آپریٹرز سے پرائیویٹ حاجیوں کے حج اخراجات اورمنیٰ میں پلاٹ یا سروسز کی بکنگ کےلئے شیڈول جاری کردیا ہے، عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ ٹور آپریٹر کا لائسنس منسوخ کردیاجائے گا۔وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظور شدہ حج پالیسی 2026کے تحت سعودی ای والٹ میں پرائیویٹ حجاج کے جملہ اخراجات برائے حج 2026 جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر2025مقرر کی گئی ہے لہذا تمام حج آپریٹرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ حج پیکج کی 100فیصد رقوم اپنے متعلقہ سعودی اکائونٹ میں جمع کرادیں ۔

مزید برآں، پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی طرف سے منیٰ کی زمین، پلاٹ اور سروسز بک کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر2025 ہے، اس لئے پلاٹ اور سروسز بک کرانے کا ثبوت 15 دسمبر تک ہر صورت وزارت مذہبی امور کو فراہم کیا جائے تاکہ ناکام ہونے والے حج آپریٹرز کا کوٹہ بروقت کامیاب حج آپریٹرز اور سرکاری سکیم میں منتقل کیا جاسکے، رقوم کی عدم ادائیگی کی صورت میں متاثر ہونے والے حجاج کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حج آپریٹرز پر ہوگی، عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ نادہندہ ڈی ایچ سی کا کوٹہ اورجمع شدہ رقم کسی کامیاب ٹور آپریٹر یا سرکاری سکیم کو تفویض کردیا جائے گا، ناکام حج آپریٹرکا نہ صرف لائسنس منسوخ کیا جائے گا بلکہ آئندہ بطور حج آپریٹر کام کرنے پر پابندی بھی عائد کی جائے گی، جملہ مالی رقوم قبل ازیں داخلہ شدہ بحق سرکارضبط کرلی جائیں گی۔

مزید خبریں