پشاور۔ 09 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفر ید ی کی زیر صدارت منگل کے روز کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی نے سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو 638 مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی،فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں …
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفر ید ی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 09 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفر ید ی کی زیر صدارت منگل کے روز کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی نے سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو 638 مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی،فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے۔اجلاس میں وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی۔
اجلاس میں 21 اضلاع میں سی ٹی ڈی دفاتر کی تعمیر کا منجمد ترقیاتی منصوبہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔4 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی کی توسیع کی جائے گی،سی ٹی ڈی کی گاڑیوں، اسلحہ اور جدید آلات کی فراہمی کے لیے 7 ارب 77 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفرید ی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اصلاحات، انفراسٹرکچر اور بھرتیوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائنز کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، تمام سی ٹی ڈی تعمیراتی منصوبوں میں سیفٹی پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پوری سنجیدگی سے امن و امان کے قیام پر کام کر رہی ہے،وسائل کی کمی کو صوبے میں امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔








