پاکستان کیلئے قسط کی منظوری خوش آئند ہے،آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باوجود پروگرام پر مضبوطی سے عمل درآمد کوبرقرار رکھا،وزیرخزانہ کاای سی سی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے قسط کی منظوری کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باوجود پروگرام پر مضبوطی سے عمل درآمد کوبرقرار رکھا جس سے معاشی استحکام میں مدد ملی اور مالی و بیرونی صورتحال بہتر ہوئی۔ منگل کوکابینہ کی اقتصادی …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے قسط کی منظوری کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باوجود پروگرام پر مضبوطی سے عمل درآمد کوبرقرار رکھا جس سے معاشی استحکام میں مدد ملی اور مالی و بیرونی صورتحال بہتر ہوئی۔ منگل کوکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے آغاز پر وفا قی وزیر خزانہ نے وفاقی وزارتوں، سرکاری اداروں، متعلقہ دفاتر، سینئر سیکرٹریوں اور صوبائی حکومتوں کے مضبوط تعاون کو سراہا جن کی وجہ سے حکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیایجنڈے کو آگے بڑھانے اور آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت دوسرے جائزے کی کامیاب تکمیل میں مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ عزم اور منظم عمل درآمد پاکستان کی معاشی نظم و نسق اور استحکام کو مضبوط بنانے میں بنیادی حیثیت رکھتاہے۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے کل کے اعلان کا خیرمقدم کیا جس کے تحت توسیعی فنڈسہولت پروگرام کے دوسرے جائزے کی تکمیل کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے پاکستان کو تقریباً 1 ارب امریکی ڈالر اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹیٹی فیسلٹی کے پہلے جائزے کی تکمیل سے مزید 200 ملین امریکی ڈالر کی فراہمی ممکن ہو گی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باوجود پروگرام پر مضبوط عمل درآمد برقرار رکھا، جس سے استحکام میں مدد ملی اور مالی و بیرونی صورتحال بہتر ہوئی۔ سینیٹر محمداورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف نے خاص طور پر سیلاب کی ہنگامی دور کے دوران پاکستان کی لچک کو تسلیم کیا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی کہ ملک کو فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف سپورٹ کے لیے اپیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

انہوں نے اس نتیجے کا سہرا حکومت کی جانب سے محفوظ کیے گئے مالیاتی اور بیرونی بفرز کو دیا جن کی بدولت پاکستان جھٹکے کو برداشت کرنے اور بحران کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے قابل ہوا۔ انہوں نے وزارتِ خزانہ کی جانب سے وفاقی اور صوبائی اداروں سے ملنے والی حمایت پر دوبارہ شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زوردیا کہ یہ ہم آہنگ کوشش معاشی استحکام کی جانب پیش رفت کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے جائزے نے ایک بار پھر اس بات کی توثیق کی ہے کہ پاکستان سیلاب جیسے بحران کا سامنا کسی فوری بین الاقوامی امداد کی ضرورت کے بغیر کر سکتا ہے جو ملک کی مستحکم مالی اور بیرونی پوزیشن کا مظہر ہے، وزیرخزانہ نے اس اعتراف کوبالخصوص ایسے وقت میں جب آئی ایم ایف کے دونوں پروگرام کے تحت تقریباً 1.3 ارب امریکی ڈالر کی آئی ایم ایف کی منظوری مل چکی ہے، کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

 

مزید خبریں