اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):حکومتِ پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 2025 اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12دسمبر سے 14دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور اولیو کلچر سکیل اَپ پراجیکٹ کے تحت منعقد ہوگا۔ تین روزہ گالا میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی زیتون کی صنعت کو اجاگر کیا جائے گا جہاں ملک بھر سے …
ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 12 دسمبر سے شروع ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):حکومتِ پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 2025 اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12دسمبر سے 14دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور اولیو کلچر سکیل اَپ پراجیکٹ کے تحت منعقد ہوگا۔
تین روزہ گالا میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی زیتون کی صنعت کو اجاگر کیا جائے گا جہاں ملک بھر سے کاشتکار، کاروباری افراد، ماہرینِ تحقیق اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔ یہ اقدام پاکستان اور اٹلی کے درمیان پائیدار زراعت، ویلیو ایڈیشن میں بہتری اور موسمیاتی لچک پر مبنی دیہی ترقی کے فروغ میں جاری باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ منصوبہ اٹالین ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون (اے آئی سی ایس ) کی معاونت سے اور سیہام باری (CIHEAM Bari) کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے جس کا مقصد زیتون کی ویلیو چین کے تمام پہلوؤں کاشت سے لے کر پراسیسنگ، مارکیٹنگ اور برآمدات تک کو مضبوط بنانا ہے، ساتھ ہی زیتون کے پیداواری علاقوں میں خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا بھی شامل ہے۔ سرکاری نمائندوں کا کہنا ہے کہ زیتون گالا پاکستان کے زیتون سیکٹر کو علاقائی منڈیوں میں مسابقتی بنانے کے لئے علم، جدت اور پالیسی مکالمے کا ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔








