باکو میں او آئی سی کلچرل فیسٹیول 2025 کا آغاز ، پاکستان کو آذربائیجان کی میزبانی پر فخر ہے، اورنگزیب کھچی

باکو۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان کو برادر ملک آذربائیجان پر فخر ہے کہ اس نے او آئی سی کلچرل فیسٹیول “باکو کری ایٹو ویک – 2025” جیسے تاریخی اور اہم ایونٹ کی میزبانی کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باکو آج اسلامی دنیا کا ثقافتی، تخلیقی اور فکری مرکز بن چکا …

باکو۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان کو برادر ملک آذربائیجان پر فخر ہے کہ اس نے او آئی سی کلچرل فیسٹیول “باکو کری ایٹو ویک – 2025” جیسے تاریخی اور اہم ایونٹ کی میزبانی کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باکو آج اسلامی دنیا کا ثقافتی، تخلیقی اور فکری مرکز بن چکا ہے، جو مسلمان ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت دے رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ ایسے اقدامات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہے جو اسلامی اتحاد کو مضبوط کریں اور مشترکہ ثقافتی اقدار کو فروغ دیں۔

اورنگزیب کھچی نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم صرف ایک فیسٹیول نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ثقافتی قربت، تخلیقی تبادلے اور سٹریٹجک تعاون کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی مشترکہ تاریخ، ثقافتی بنیادیں اور مذہبی رشتہ انہیں محض علامتی طور پر نہیں بلکہ حقیقی شراکت داری کے اصول پر جوڑتا ہے، اور پاکستان اس اتحاد کے فروغ کے لیے ہر سطح پر تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر نے آذربائیجان کی ثقافتی سفارت کاری اور علاقائی و عالمی سطح پر ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آذربائیجان کی یہ مثبت سرگرمیاں جاری رہیں گی اور اسلامی دنیا کی ثقافتی شناخت کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید خبریں