راولپنڈی۔9دسمبر (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سے ملاقات کی۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے برادر ممالک کی مسلح افواج کے …
چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔9دسمبر (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سے ملاقات کی۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تربیت، انسداد دہشت گردی اور صلاحیتوں میں اضافے کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔








